كتاب الآداب كتاب الآداب |
مشكوة المصابيح
كتاب الآداب كتاب الآداب پڑوسی کو تکلیف دینے والی عورت دوزخ میں
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! فلاں عورت اپنی نمازوں، روزوں اور صدقات کی کثرت کے حوالے سے مشہور ہے لیکن وہ اپنی زبان درازی سے اپنے پڑوسیوں کو تکلیف پہنچاتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جہنمی ہے۔ “ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! فلاں عورت اپنی نمازوں، روزوں اور صدقات کی قلت کے حوالے سے مشہور ہے، اور وہ پنیر کے چند ٹکڑے صدقہ کرتی ہے اور وہ اپنی زبان درازی کے ذریعے اپنے پڑوسیوں کو تکلیف نہیں پہنچاتی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جنتی ہے۔ “ اسنادہ صحیح، رواہ احمد و البیھقی فی شعب الایمان۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أحمد (440/2 ح 9673) و البيھقي في شعب الإيمان (9545. 9546، نسخة محققة: 9098. 9099) [والبخاري في الأدب المفرد (119) و ابن حبان (الموارد: 2054 والأعمش صرح بالسماع عنده و عند البيھقي) و صححه الحاکم (166/4) ووافقه الذهبي]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.