كتاب الآداب كتاب الآداب |
مشكوة المصابيح
كتاب الآداب كتاب الآداب بچوں سے بھی غلط بیانی نہ کی جائے
عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک روز میری والدہ نے مجھے بلایا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے گھر میں تشریف فرما تھے، میری والدہ نے فرمایا: سنو، آؤ میں تمہیں کچھ دوں گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”تم نے اسے کیا دینے کا ارادہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے اسے ایک کھجور دینے کا ارادہ کیا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سن لو! اگر تم اسے کوئی چیز نہ دیتیں تو تمہارے ذمے ایک جھوٹ لکھ دیا جاتا۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد و البیھقی فی شعب الایمان۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4991) و البيھقي في شعب الإيمان (4822) ٭ مولي عبد الله: مجھول.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.