كتاب الآداب كتاب الآداب |
مشكوة المصابيح
كتاب الآداب كتاب الآداب ایک دیہاتی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا محبت بھرا انداز
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ زاہر بن حرام نامی ایک گنوار شخص جنگل سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے تحائف لایا کرتا تھا، اور جب وہ واپسی کا ارادہ کرتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے (سامان) دیا کرتے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”زاہر جنگل میں ہمارا کارندہ ہے اور ہم شہر میں اس کے کار پرداز ہیں۔ “ اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے محبت کیا کرتے تھے، حالانکہ وہ کوئی خوبصورت نہیں تھا، چنانچہ ایک روز نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو وہ اپنا سامان فروخت کر رہا تھا، آپ نے اس کے پیچھے سے اپنے حصار میں لے لیا اور وہ آپ کو نہیں دیکھتا تھا، اس نے عرض کیا: مجھے چھوڑ دو، یہ کون ہے؟ اس نے ایک طرف سے دیکھا تو پہچان لیا کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، جب اس نے آپ کو پہچان لیا تو وہ بڑے اہتمام کے ساتھ اپنی پشت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینہ مبارک کے ساتھ لگانے لگا، اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے: ”اس غلام کو کون خریدے گا؟“ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میری بہت کم قیمت آپ کو ملے گی، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”لیکن تم اللہ کے ہاں کم قیمت کے نہیں ہو۔ “ اسنادہ صحیح، رواہ فی شرح السنہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه البغوي في شرح السنة (181/13 ح 3604) [و أحمد (161/3) والترمذي في الشمائل (238)] و أخطأ من ضعفه.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.