کتاب الادب ادب کا بیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چند نصیحتوں کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو اللہ تعالیٰ نعمت کا لباس پہنا دے تو وہ کثرت سے «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» کہے، اور جس کے گناہ زیادہ ہو جائیں تو وہ اللہ تعالیٰ سے استغفار کرے، اور جس کا رزق تنگ ہو جائے تو وہ «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» کثرت سے پڑھے، اور جو شخص کسی قوم کے یہاں مہمان ٹھہرا ہو تو وہ ان کی مرضی کے بغیر روزہ نہ رکھے، اور جو شخص کسی کے گھر میں چلا گیا تو وہ وہاں پر ہی بیٹھے جہاں وہ اسے بٹھائیں، کیونکہ لوگ اپنے گھر کے پردے کو خود ہی بہتر جانتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6555، والطبراني فى «الصغير» برقم: 965
قال الهيثمي: فيه يونس بن تميم وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 140)» حكم: إسناده ضعيف
|