Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

معجم صغير للطبراني
کتاب الادب
ادب کا بیان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چند نصیحتوں کا بیان
حدیث نمبر: 723
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي غَسَّانَ الْفَرَائِضِيُّ أَبُو غَسَّانَ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ تَمِيمٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ أَلْبَسَهُ اللَّهُ نِعْمَةً فَلْيُكْثِرْ مِنَ الْحَمْدِ لِلَّهِ، وَمَنْ كَثُرَتْ ذُنُوبُهُ فَلْيَسْتَغْفِرِ اللَّهَ، وَمَنْ أَبْطَأَ رِزْقُهُ فَلْيُكْثِرْ مِنْ قَوْلِ: لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ، وَمَنْ نزل مَعَ قَوْمٍ فَلا يَصُومَنَّ إِلا بِإِذْنِهِمْ، وَمَنْ دَخَلَ دَارَ قَوْمٍ فَلْيَجْلِسْ حَيْثُ أَمَرُوهُ، فَإِنَّ الْقَوْمَ أَعْلَمُ بِعَوْرَةِ دَارِهِمْ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، إِلا يُونُسُ بْنُ تَمِيمٍ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کو اللہ تعالیٰ نعمت کا لباس پہنا دے تو وہ کثرت سے «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» کہے، اور جس کے گناہ زیادہ ہو جائیں تو وہ اللہ تعالیٰ سے استغفار کرے، اور جس کا رزق تنگ ہو جائے تو وہ «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» کثرت سے پڑھے، اور جو شخص کسی قوم کے یہاں مہمان ٹھہرا ہو تو وہ ان کی مرضی کے بغیر روزہ نہ رکھے، اور جو شخص کسی کے گھر میں چلا گیا تو وہ وہاں پر ہی بیٹھے جہاں وہ اسے بٹھائیں، کیونکہ لوگ اپنے گھر کے پردے کو خود ہی بہتر جانتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6555، والطبراني فى «الصغير» برقم: 965
قال الهيثمي: فيه يونس بن تميم وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 140)»

حكم: إسناده ضعيف