کتاب الادب ادب کا بیان شیطان کی ایذا اور حادثات کے بچنے کے احکام کا بیان
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھا کرو، اور اپنی مشکوں کا منہ بند کر کے رکھو، اور اپنا دروازہ بند کرو، اور چراغ بجھا دو کیونکہ شیطان بند کیا ہوا دروازہ نہیں کھولتا اور نہ ہی مشک کا تسمہ کھولتا ہے، اور ایک چوہیا گھر والوں سمیت ان کا گھر جلا دیتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3280، 3304، 3316، 5623، 5624، 6295، 6296، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2012، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3733، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2857، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3410، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10454، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1310، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9065، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1148، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19873»
حكم: صحيح
|