کتاب الادب ادب کا بیان اللہ تعالیٰ سے ڈرنے، نیکی کرنے اور حسن اخلاق کا بیان
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے کچھ وصیت فرمایئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں بھی ہو اللہ سے ڈرتے رہو، اور بُرے کام کے بعد نیکی کرو کہ وہ اس بُرائی کو مٹا دے گی، اور لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1987، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 178، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2833، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21750، والطبراني فى «الكبير» برقم: 296، 297، 298، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3779، والطبراني فى «الصغير» برقم: 530، والبزار فى «مسنده» برقم: 4022، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 25833
قال الشيخ الألباني: حسن» حكم: إسناده حسن
|