کتاب الادب ادب کا بیان اپنے ہاتھ کی کمائی سے حاصل شدہ روزی کی فضیلت کا بیان
سیدنا ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ کی کمائی کے بغیر کچھ نہیں کھاتے تھے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2073، 3417، 4713، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6225، 6227، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11805، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8276، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1183، والطبراني فى «الصغير» برقم: 17، والبزار فى «مسنده» برقم: 8734»
حكم: صحيح
|