کتاب الادب ادب کا بیان برے القاب سے مخاطب کرنے کی ممانعت کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دو غلام تھے، ایک حبشی اور ایک قبطی، اُن دونوں نے ایک دن آپس میں ایک دوسرے کو گالیاں دیں، ایک نے کہا: اے حبشی! دوسرے نے کہا: اے قبطی! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ نہ کہو، تم دونوں آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آدمی ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4146، قال حسین سلیم اسد: إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 8210، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 573
قال الهيثمي: فيه يزيد بن أبي زياد وهو لين وبقية رجاله ثقات وكذلك رواه أبو يعلى بنحوه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 81)» حكم: إسناده ضعيف
|