کتاب الادب ادب کا بیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پسندیدہ اور ناپسندیدہ لوگوں کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے سب سے زیادہ مجھے محبوب وہ لوگ ہیں جو اخلاق میں سب سے اچھے ہوں، اور نرم پہلو رکھنے والے جو دوسروں سے الفت رکھتے ہیں اور ان سے بھی الفت رکھی جاتی ہے، اور تم میں میری طرف سب سے برے لوگ وہ ہیں جو چغلیاں کھاتے ہیں، دوستوں میں جدائی ڈال دیتے ہیں، اور پاک دامن لوگوں کے عیب تلاش کرتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7697، والطبراني فى «الصغير» برقم: 835
قال الهيثمي: فيه صالح بن بشير المري وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 21)» حكم: إسناده ضعيف
|