كتاب الايمان ایمان کا بیان ایمان سایہ کی مثل ہے، ایمان کن چیزوں اعمال زائل ہو جاتا ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زانی مومن رہتے ہوئے زنا نہیں کر سکتا، چور چوری کرتے ہوئے مومن نہیں رہتا، شرابی مومن رہتے ہوئے شراب نہیں پی سکتا، خیانت کرنے والا مومن رہتے ہوئے خیانت نہیں کر سکتا اور کوئی شخص مومن رہتے ہوئے لوٹ اور غارت گری نہیں کر سکتا کہ لوگوں کی نظریں اس کی طرف اٹھی ہوئی ہوں اور وہ لوٹ رہا ہو۔“ ابن طاؤس کہتے ہیں: اور میرے والد نے کہا: جب وہ یہ (اعمال) کرتا ہے تو اس سے ایمان زائل ہو جاتا ہے۔ فرمایا: ایمان سایہ کی مثل ہے یا اسی کی طرح ہے۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب المظالم، باب النهي بغير اذن صاحبه، رقم: 2475. مسلم، كتاب الايمان، باب بيان نقصان الايمان الخ: 57. سنن ابوداود، رقم: 4689. سنن ابن ماجه، رقم: 3936. مسند احمد. مسند احمد: 317/2»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آنکھیں (دیکھنے کا) زنا کرتی ہیں، ٹانگیں، پاؤں زنا کرتے ہیں اور شرمگاہ اس کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الاستذان، باب زنا الجوارح دون الفرج، رقم: 6243. مسلم، كتاب القدر، باب قدر على ابن آدم حظه الخ، رقم: 2657. مسند احمد: 329/2. سنن كبري بيهقي: 89/7»
حماد بن سلمہ نے اس حدیث کو اسناد سے اسی مثل روایت کیا ہے، اور انہوں نے ”پاؤں“ کی بجائے ”ہاتھوں“ کا ذکر کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح الجامع الصغير، رقم: 4150. صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 1904»
|