كتاب الايمان ایمان کا بیان جاہلیت کے تین کام
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین کام امر جاہلیت میں سے ہیں: نوحہ کرنا، کسی شخص کا اپنے والد سے لاتعلقی ظاہر کرنا اور اس کا لوگوں پر فخر کرنا۔“
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 262/2. صحيح ابن حبان، رقم: 3131»
|