كتاب الايمان ایمان کا بیان باہمی محبت ایمان کی تکمیل کا ذریعہ ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! تم جنت میں نہیں جاؤ گے حتیٰ کہ تم ایمان لے آؤ، اور تم ایماندار نہیں بن سکتے حتیٰ کہ تم باہم محبت کرو، کیا میں تمہیں ایسا کام نہ بتاوں جب تم وہ بجا لاؤ تو تمہاری باہم محبت پیدا ہو جائے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ کیا کام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں سلام کو عام کرو۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الايمان، باب بيان انه لا يدخل الجنه الا المومنون الخ، رقم: 54، سنن ابوداود، كتاب الادب، باب فى افشا السلام، رقم: 5193، سنن ترمذي، رقم: 2688، سنن ابن ماجه، رقم: 68، مسند احمد: 391/2»
|