كتاب الايمان ایمان کا بیان دلوں میں آنے والے خیالات پر مواخذہ نہیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے میری امت سے اس کے دلوں میں پیدا ہونے والے خیالات سے، جب تک وہ انہیں عملی جامہ نہ پہنا لیں یا ان کے متعلق بات نہ کر لیں، درگزر فرمایا ہے۔“
تخریج الحدیث: «البخاري، كتاب النكا ح، باب الطلاق فى الاغلاق والكره، رقم: 5269، سنن نسائي، رقم: 3433»
زرارہ بن ابی اوفی نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی مثل روایت کیا ہے اور انہوں نے اسے مرفوع روایت نہیں کیا۔
تخریج الحدیث: «السابق»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے میری امت کے دلوں میں پیدا ہونے والے خیالات سے، جب تک وہ انہیں عملی جامہ نہ پہنا لیں یا ان کے متعلق بات نہ کر لیں، درگزر فرمایا ہے۔“
تخریج الحدیث: «السابق»
|