مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الايمان
ایمان کا بیان
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و فضیلت
حدیث نمبر: 78
Save to word اعراب
اخبرنا جریر، عن یزید بن ابی زیاد، عن مجاهدعن ابن عباس، عن رسول اللٰه صلی اللٰه علیہ وسلم قال: اعطیت خمسا لم یعطهن نبی قبلی ولا فخر، بعثت الی الاحمر والاسود، وکان النبی قبلی یبعث الٰی قومه خاصۃ، وبعثت الی الناس عامة ونصرت بالرعب، فهو امامی مسیرۃ شهر، وجعلت لی الارض مسجدا وطهورا، واحلت لی الغنائم، ولم تحل لاحد قبلی، واعطیت الشفاعۃ فادخرتہا لامتی، فهی نائلة من لا یشرك باللٰه شیئا.اَخْبَرَنَا جَرِیْرٌ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ اَبِیْ زِیَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: اُعْطِیْتُ خَمْسًا لَمْ یُعْطَهُنَّ نَبِیٌّ قَبْلِیْ وَلَا فَخْرَ، بُعِثْتُ اِلَی الْاَحْمَرِ وَالْاَسْوَدِ، وَکَانَ النَّبِیُّ قَبْلِیْ یُبْعَثُ اِلٰی قَوْمِهِ خَاصَّۃً، وَبُعِثْتُ اِلَی النَّاسِ عَامَّةً وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، فَهُوَ اَمَامِیْ مَسِیْرَۃَ شَهْرٍ، وَجُعِلَتْ لِیْ الْاَرْضُ مَسْجِدًا وَّطَهُوْرًا، وَاُحِلَّتْ لِیَ الْغَنَائِمُ، وَلَمْ تَحِلَّ لِاَحَدٍ قَبْلِیْ، وَاُعْطِیْتُ الشَّفَاعَۃَ فَادَّخَرْتُہَا لِاُمَّتِیّ، فَهِیَ نَائِلَةٌ مَنْ لَا یُشْرِكُ بِاللّٰهِ شَیْئًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئیں اور میں اس پر کوئی فخر نہیں کرتا، مجھے سرخ و سیاہ کی طرف مبعوث کیا گیا ہے، جبکہ مجھ سے پہلے جو نبی تھے انہیں ان کی قوم کی طرف خصوصی طور پر مبعوث کیا جاتا تھا جبکہ مجھے سارے لوگوں کی طرف عمومی طور پر مبعوث کیا گیا ہے، رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے، وہ مہینے کی مسافت پر مجھ سے آگے ہوتا ہے، ساری زمین میرے لیے سجدہ گاہ اور باعث طہارت و پاکیزگی بنا دی گئی ہے، میرے لیے مال غنیمت حلال کر دیا گیا ہے، جو کہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں تھا، مجھے شفاعت دی گئی ہے، میں نے اسے اپنی امت کے لیے ذخیرہ کر لیا ہے، وہ ہر اس شخص کو حاصل ہو گی جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھراتا ہو گا۔

تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب المساجد، رقم: 523، 521. سنن ترمذي، رقم: 1553. سنن نسائي، رقم: 432»
حدیث نمبر: 79
Save to word اعراب
اخبرنا جریر، عن الاعمش، عن مجاهد، عن عبید بن عمیر، عن ابی ذر نحو۔ قال: وکان مجاهد یقول: الاحمر والاسود: الجن والانس.اَخْبَرَنَا جَرِیْرٌ، عَنِ الْاَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ، عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ نَحْوَ۔ قَالَ: وَکَانَ مُجَاهِدٌ یَقُوْلُ: اَلْاَحْمُرُ وَالْاَسْوَدُ: اَلْجِنَّ وَالْاِنْس.
عبیدی بن عمیر نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے اسی مانند روایت کیا ہے، راوی نے بیان کیا، مجاہد رحمہ الله فرمایا کرتے تھے: سرخ و سیاہ سے مراد جن اور انسان ہیں۔

تخریج الحدیث: «انظر ما قبله»

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.