كتاب الايمان ایمان کا بیان امر نفاق کے تین کام، منافق کی علامات
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین کام امر نفاق سے ہیں خواہ ان کا کرنے والا روزے رکھے، نماز پڑھے اور کہے کہ وہ مسلمان ہے: جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے، وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے اور جب اس کے ہاں امانت رکھی جائے تو وہ خیانت کرے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الايمان، باب علامة المنافق، رقم: 33. مسلم، كتاب الايمان، باب بيان خصال المنافق، رقم: 59. سنن ترمذي، رقم: 2631. سنن نسائي، رقم: 5021 مسند احمد: 200/2، 536»
|