كتاب الايمان ایمان کا بیان اہل ایمان کے ساتھ اللہ ذوالجلال کے فضل و کرم کا اثبات
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو نیکی کا ارادہ کرتا ہے لیکن اسے کر نہیں پاتا تو اس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے، اگر وہ اس نیکی کو کر لیتا ہے تو دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اور جو کسی برائی کا ارادہ کرتا ہے لیکن اسے کرتا نہیں تو اس کے خلاف نہیں لکھی جاتی، اور اگر وہ اسے کر لیتا ہے تو وہ ایک ہی برائی لکھی جاتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب التوحيد، رقم: 7501. مسلم، كتاب الايمان، باب اذاهم العبد بحسنة الخ، رقم: 130. مسند احمد: 234/2»
|