كِتَاب الزَّكَاةِ زکاۃ کے احکام و مسائل 38. باب كَرَاهَةِ الْحِرْصِ عَلَى الدُّنْيَا: باب: حرص دنیا کی مذمت۔
اعرج نےحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انھوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع بیان کیا، آپ نے فرمایا: "بوڑھے آدمی کا دل دو چیزوں کی محبت میں جوان ہوتاہے: زندگی کی محبت اور مال کی۔"
سعید بن مسیب نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " دو چیزوں کی محبت میں بوڑھے کا دل بھی جوان رہتا ہے: زندگی لمبی ہونے اور مال کی محبت میں۔"
ابوعوانہ نے قتادہ سے اور انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "آدم کابیٹا بوڑھا ہوجاتاہے مگر اس کی دو چیزیں جوان رہتی ہیں: دولت کی حرص اور عمر کی حرص۔"
معاذ بن ہشام کے والد ہشام نے قتادہ سے اور انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔ (آگے) اسی طرح ہے۔
شعبہ نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا، وہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کررہے تھے، انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔۔۔ (آگے) اسی طرح ہے۔
|