نمبر | آیات | تفسیر |
1 |
جب وہ واقع ہونے والی واقع ہو گی۔ | |
2 |
اس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں۔ | |
3 |
پست کرنے والی، بلند کرنے والی۔ | |
4 |
جب زمین ہلائی جائے گی، سخت ہلایا جانا۔ | |
5 |
اور پہاڑ ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے،خوب ریزہ ریزہ کیا جانا۔ | |
6 |
پس وہ پھیلا ہواغبار بن جائیں گے۔ | |
7 |
اور تم تین قسم (کے لوگ) ہو جاؤ گے۔ | |
8 |
پس دائیں ہاتھ والے، کیا (خوب) ہیں دائیں ہاتھ والے۔ | |
9 |
اور بائیں ہاتھ والے ،کیا (برے) ہیں بائیں ہاتھ والے۔ | |
10 |
اور جو پہل کرنے والے ہیں، وہی آگے بڑھنے والے ہیں۔ | |
11 |
یہی لوگ قریب کیے ہوئے ہیں۔ | |
12 |
نعمت کے باغوں میں۔ | |
13 |
بہت بڑی جماعت پہلوں سے۔ | |
14 |
اور تھوڑے سے پچھلوں سے ہوں گے۔ | |
15 |
سونے اور جواہر سے بُنے ہوئے تختوں پر (آرام کر رہے ہوں گے)۔ | |
16 |
ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے بیٹھنے والے (ہوں گے)۔ | |
17 |
ان پر چکر لگا رہے ہوں گے وہ لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) رکھے جائیں گے۔ | |
18 |
ایسے کوزے اور ٹونٹی والی صراحیاںاور لبالب بھرے ہوئے پیالے لے کر جو بہتی ہوئی شراب کے ہوں گے۔ | |
19 |
وہ نہ اس سے درد سر میں مبتلا ہوں گے اور نہ بہکیں گے۔ | |
20 |
اور ایسے پھل لے کر جنھیں وہ پسند کرتے ہیں۔ | |
21 |
اور پرندوں کا گوشت لے کر جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں۔ | |
22 |
اور( ان کے لیے وہاں) سفید جسم، سیاہ آنکھوںوالی عورتیں ہیں ،جو فراخ آنکھوں والی ہیں۔ | |
23 |
چھپا کر رکھے ہوئے موتیوں کی طرح۔ | |
24 |
اس کے بدلے کے لیے جو وہ کیا کرتے تھے۔ | |
25 |
وہ اس میں نہ بے ہودہ گفتگو سنیں گے اور نہ گناہ میں ڈالنے والی بات۔ | |
26 |
مگر یہ کہنا کہ سلام ہے، سلام ہے۔ | |
27 |
اور دائیں ہاتھ والے، کیا (ہی اچھے) ہیں دائیں ہاتھ والے۔ | |
28 |
(وہ) ایسی بیریوں میںہوں گے جن کے کانٹے دور کیے ہوئے ہیں۔ | |
29 |
اور ایسے کیلوں میں جو تہ بہ تہ لگے ہوئے ہیں۔ | |
30 |
اور ایسے سائے میں جو خوب پھیلا ہوا ہے ۔ | |
31 |
اور ایسے پانی میں جو گرایا جا رہا ہے۔ | |
32 |
اور بہت زیادہ پھلوں میں۔ | |
33 |
جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ ان سے کوئی روک ٹوک ہوگی۔ | |
34 |
اور اونچے بستروں میں۔ | |
35 |
بلاشبہ ہم نے ان( بستروں والی عورتوں) کو پیدا کیا، نئے سرے سے پیدا کرنا۔ | |
36 |
پس ہم نے انھیں کنواریاں بنا دیا۔ | |
37 |
جو خاوندوں کی محبوب، ان کی ہم عمر ہیں۔ | |
38 |
دائیں ہاتھ والوں کے لیے۔ | |
39 |
ایک بڑی جماعت پہلے لوگوں سے ہیں۔ | |
40 |
اور ایک بڑی جماعت پچھلوں سے ۔ | |
41 |
اوربائیں ہاتھ والے ،کیا (ہی برے) ہیں بائیں ہاتھ والے۔ | |
42 |
( وہ) ایک زہریلی لو اور کھولتے ہوئے پانی میں۔ | |
43 |
اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں ہوں گے۔ | |
44 |
جو نہ ٹھنڈا ہے اور نہ باعزت۔ | |
45 |
بے شک وہ اس سے پہلے نعمتوں میںپالے ہوئے تھے۔ | |
46 |
اور وہ بہت بڑے گناہ (شرک) پر اڑے رہتے تھے۔ | |
47 |
اور وہ کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا واقعی ہم ضرور اٹھائے جانے والے ہیں؟ | |
48 |
اور کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی ؟ | |
49 |
کہہ دے بے شک تمام پہلے اور پچھلے۔ | |
50 |
ایک معلوم دن کے مقرر وقت پر یقینا اکٹھے کیے جانے والے ہیں۔ |