تفسیر احسن البیان

سورة الواقعة
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ[17]
ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) 1 رہیں گے آمد و رفت کریں گے۔[17]
تفسیر احسن البیان
17-1یعنی وہ بڑے نہیں ہونگے کہ بوڑھے ہوجائیں نہ ان کے خدو خال اور قدو قامت میں کوئی تغیر ہوگا بلکہ ایک ہی عمر اور ایک ہی حالت پر رہیں گے، جیسے نو عمر لڑکے ہوتے ہیں۔