تفسیر القرآن الکریم

سورة الواقعة
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ[21]
اور پرندوں کا گوشت لے کر جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں۔[21]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 21) وَ لَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُوْنَ: يَشْتَهُوْنَ شَهْوَةٌ (خواہش) سے باب افتعال کا مضارع معلوم ہے۔ پرندوں کا گوشت لذت، غذائیت اور قوت تینوں اعتبار سے چوپاؤں کے گوشت سے اعلیٰ اور عمدہ ہوتا ہے۔