كتاب قيام الليل وتطوع النهار کتاب: تہجد (قیام اللیل) اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل 6. بَابُ: فَضْلِ صَلاَةِ اللَّيْلِ باب: صلاۃ اللیل (تہجد) کی فضیلت کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان کے مہینے کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے روزے ہیں ۱؎، اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز قیام اللیل (تہجد) ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصیام 38 (1163)، سنن ابی داود/الصیام 55 (2429)، سنن الترمذی/الصل ا208 (438) الصوم 40 (740)، سنن ابن ماجہ/الصیام 43 (1742)، (تحفة الأشراف: 12292)، مسند احمد 2/303، 329، 342، 344، 535، سنن الدارمی/الصلاة 166 (1517)، الصوم 45 (1798، 1799) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اللہ کی طرف اس مہینے کی نسبت شرف و فضل کی علامت کے طور پر ہے، جیسے بیت اللہ اور ناقۃ اللہ وغیرہ تراکیب ہیں، محرم حرمت والے چار مہینوں میں سے ایک ہے، اسی مہینے سے ہجری سن کا آغاز ہوتا ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
حمید بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز قیام اللیل (تہجد) ہے، اور رمضان کے بعد سب سے افضل روزے محرم کے روزے ہیں“۔ شعبہ بن حجاج نے اسے مرسلاً روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح بما قبلہ) (یہ مرسل ہے لیکن پچھلی روایت متصل ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
|