كتاب قيام الليل وتطوع النهار کتاب: تہجد (قیام اللیل) اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل 33. بَابُ: الْوِتْرِ عَلَى الرَّاحِلَةِ باب: سواری پر وتر پڑھنے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر وتر پڑھ لیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد النسائي، (تحفة الأشراف: 7791) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہم اپنے اونٹ پر وتر پڑھتے تھے، اور ذکر کرتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 7647) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سعید بن یسار کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہم نے مجھ سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ پر وتر پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوتر 5 (999) مطولاً، صحیح مسلم/المسافرین 4 (700) مطولاً، سنن الترمذی/الصلاة 228 (472) مطولاً، سنن ابن ماجہ/الإقامة 127 (1200)، (تحفة الأشراف: 7085)، موطا امام مالک/ صلاة اللیل 3 (15)، مسند احمد 2/7، 57، 113، سنن الدارمی/الصلاة 213 (1631) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|