كتاب قيام الليل وتطوع النهار کتاب: تہجد (قیام اللیل) اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل 3. بَابُ: ثَوَابِ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا باب: رمضان میں ایمان کی حالت میں خالص ثواب کی نیت سے قیام کرنے (تہجد پڑھنے) کے ثواب کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رمضان میں ایمان کی حالت میں ثواب کی نیت سے (رات کا) قیام کرے گا، تو اس کے گناہ جو پہلے ہو چکے ہوں بخش دیے جائیں گے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الإیمان 27 (37)، الصوم 6 (1898)، التراویح 1 (2009)، صحیح مسلم/المسافرین 25 (759)، سنن ابی داود/الصلاة 318 (1371)، (تحفة الأشراف: 12277)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصوم 1 (683)، 83 (808)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 173 (1326)، موطا امام مالک/رمضان 1 (2)، مسند احمد 2/241، 281، 289، 408، 423، 473، 486، 503، 29، سنن الدارمی/الصوم 54 (1817)، ویأتی عند المؤلف بأرقام: 2201، 2202، 2203 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رمضان میں ایمان کی حالت میں ثواب کی نیت سے (رات کا) قیام کرے گا، تو اس کے اگلے گناہ بخش دیے جائیں گے“۔
تخریج الحدیث: «انظر ماقبلہ، (تحفة الأشراف: 12277، 15248)، ویأتي ہذا الحدیث عند المؤلف برقم: 5028، 5029 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|