كتاب قيام الليل وتطوع النهار کتاب: تہجد (قیام اللیل) اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل 58. بَابُ: الاِضْطِجَاعِ بَعْدَ رَكْعَتَىِ الْفَجْرِ عَلَى الشِّقِّ الأَيْمَنِ باب: فجر کی دو رکعت کے بعد داہنی کروٹ لیٹنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب مؤذن فجر کی پہلی اذان کہہ کر خاموش ہو جاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے، اور فجر نمودار ہونے کے بعد فجر کی نماز سے پہلے ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے، پھر اپنے داہنے پہلو پر لیٹ جاتے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 15 (626)، والتھجد 23 (1160)، 24 (1161)، والدعوات 5 (6310)، (تحفة الأشراف: 16465) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل بیان کیا گیا ہے، اور ابوداؤد اور ترمذی کی ایک روایت میں جو صحیح سندوں سے مروی ہے اس کا حکم بھی آیا ہے جس سے مخالفین کی تاویل باطل ہو جاتی ہے، اور اس کے سنت ہونے میں کوئی کلام نہیں رہ جاتا ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|