كتاب قيام الليل وتطوع النهار کتاب: تہجد (قیام اللیل) اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل 34. بَابُ: كَمِ الْوِتْرُ باب: وتر میں کتنی رکعتیں ہیں؟
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر رات کے آخری حصہ میں ایک رکعت ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المسافرین 20 (752، 753)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة 338 (1421)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 116 (1175)، (تحفة الأشراف: 8558)، مسند احمد 1/311، 361، 2/43، 51 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر رات کے آخری حصہ میں ایک رکعت ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ دیہات والوں میں سے ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز کے بارے میں پوچھا: تو آپ نے فرمایا: ”دو دو رکعت ہے، اور وتر رات کے آخری حصہ میں ایک رکعت ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المسافرین 20 (749)، سنن ابی داود/الصلاة 338 (1421)، (تحفة الأشراف: 7267)، مسند احمد 2/40، 58، 71، 76، 79، 100 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|