كتاب قيام الليل وتطوع النهار کتاب: تہجد (قیام اللیل) اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل 59. بَابُ: ذَمِّ مَنْ تَرَكَ قِيَامَ اللَّيْلِ باب: قیام اللیل (تہجد) چھوڑ دینے والے کی مذمت کا بیان۔
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فلاں کی طرح مت ہو جانا، وہ رات میں قیام کرتا تھا (تہجد پڑھتا تھا)، پھر اس نے رات کا قیام چھوڑ دیا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/التھجد 19 (1152)، صحیح مسلم/الصیام 35 (1159)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 174 (1331)، (تحفة الأشراف: 8961)، مسند احمد 2/170 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبداللہ! فلاں کی طرح مت ہو جانا، پہلے وہ قیام اللیل کرتا تھا (تہجد پڑھتا تھا)، پھر اس نے چھوڑ دیا“۔
تخریج الحدیث: «انظر ماقبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|