كتاب قيام الليل وتطوع النهار کتاب: تہجد (قیام اللیل) اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل 49. بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ فِيهِ . ب} باب: اس حدیث میں مالک بن مغول سے روایت میں راویوں کے اختلاف کا بیان۔
عبدالرحمٰن بن ابزیٰ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں «سبح اسم ربك الأعلى»، «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو اللہ أحد» پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1732 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
اس سند سے (سعید بن عبدالرحمٰن) بن ابزیٰ نے یہ حدیث مرسلاً (یعنی سند میں انقطاع کے ساتھ) روایت کی ہے، لیکن اسے عطا بن سائب نے سعید بن عبدالرحمٰن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے عبدالرحمٰن بن ابزیٰ سے متصلاً روایت کی ہے۔
تخریج الحدیث: «وانظر أیضا حدیث رقم: 1732 (مرسل صحیح بماقبلہ وبمابعدہ)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبدالرحمٰن بن ابزیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں «سبح اسم ربك الأعلى»، «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو اللہ أحد» پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1732 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|