صفة الوضوء ابواب: وضو کا طریقہ 122. بَابُ: الْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو کرنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”آگ کی پکی چیز (کھانے) سے وضو کرو“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحیض 23 (352)، (تحفة الأشراف: 12182، 3553)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطھارة 76 (194)، سنن الترمذی/الطہارة 58 (79)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 65 (485)، مسند احمد 2/265، 271، 427، 458، 479، 469، 478 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ حدیث منسوخ ہے، دیکھئیے حدیث رقم: ۱۸۲ - ۱۸۵۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آگ کی پکی چیز (کھانے) سے وضو کرو“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 171، (تحفة الأشراف: 13553) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد کی چھت پر وضو کرتے دیکھا، تو انہوں نے کہا: میں نے پنیر کے کچھ ٹکڑے کھائے ہیں، اسی وجہ سے میں نے وضو کیا ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آگ کی پکی چیز (کھانے) سے وضو کا حکم دیتے سنا ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 171 (تحفة الأشراف: 13553) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں: کیا میں اس کھانے سے وضو کروں جسے میں اللہ تعالیٰ کی کتاب میں حلال پاتا ہوں، محض اس لیے کہ وہ آگ سے پکا ہوا ہے؟ تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کچھ کنکریاں جمع کیں اور کہا: ان کنکریوں کی تعداد کے برابر گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے پکی چیزوں سے وضو کرو“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف: 14614)، مسند احمد 2/529 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ کی پکی چیز (کھانے) سے وضو کرو“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف: 13584) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوایوب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے پکی چیز (کھانے) سے وضو کرو“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 3464) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ کی پکی چیز (کھانے) سے وضو کرو“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 3781)، مسند احمد 4/30 (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ کی پکی چیز (کھانے) سے وضو کرو“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 3778)، مسند احمد 4/28، 30 (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”آگ کی پکی چیز (کھانے) سے وضو کرو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحیض 23 (351)، (تحفة الأشراف: 3704)، مسند احمد 5/184، 188، 189، 190، 191، 192، سنن الدارمی/الطہارة 51 (753) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوسفیان بن سعید بن اخنس بن شریق نے خبر دی ہے کہ وہ اپنی خالہ ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، تو انہوں نے مجھے ستو پلایا، پھر کہا: بھانجے! وضو کر لو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”آگ کی پکی چیز (کھانے) سے وضو کرو“۔
تخریج الحدیث: «الطہارة 76 (195)، (تحفة الأشراف: 15871)، مسند احمد 6/326، 327، 328، 426، 427 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوسفیان بن سعید بن اخنس سے روایت ہے کہ ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا (جب انہوں نے ستو پیا) بھانجے! وضو کر لو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”آگ کی پکی چیز (کھانے) سے وضو کرو“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 15871) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|