صفة الوضوء ابواب: وضو کا طریقہ 92. بَابُ: الأَمْرِ بِتَخْلِيلِ الأَصَابِعِ باب: انگلیوں میں خلال کرنے کا حکم۔
لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم وضو کرو تو کامل وضو کرو، اور انگلیوں کے درمیان خلال کرو“۔
تخریج الحدیث: «(تحفة الأشراف: 11172) (صحیح) (یہ حدیث مکرر ہے، ملاحظہ ہو: 87)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|