Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن نسائي
صفة الوضوء
ابواب: وضو کا طریقہ
122. بَابُ : الْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ
باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 171
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَارِظٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قال: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: آگ کی پکی چیز (کھانے) سے وضو کرو ۱؎۔

تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحیض 23 (352)، (تحفة الأشراف: 12182، 3553)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطھارة 76 (194)، سنن الترمذی/الطہارة 58 (79)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 65 (485)، مسند احمد 2/265، 271، 427، 458، 479، 469، 478 (صحیح)»

وضاحت: ۱؎: یہ حدیث منسوخ ہے، دیکھئیے حدیث رقم: ۱۸۲ - ۱۸۵۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم