صفة الوضوء ابواب: وضو کا طریقہ 109. بَابُ: الْقَوْلِ بَعْدَ الْفَرَاغِ مِنَ الْوُضُوءِ باب: وضو سے فراغت کے بعد کی دعا کا بیان۔
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے وضو کیا، اور اچھی طرح وضو کیا، پھر «أشهد أن لا إله إلا اللہ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے بندے اور رسول ہیں“ کہا تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جائیں گے جس سے چاہے وہ جنت میں داخل ہو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الطہارة 6 (234)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 60 (470)، (تحفة الأشراف: 10609)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الطہارة 41 (55)، بزیادة ’’اللھم اجعلنی من التوابین واجعلنی من المتطھرین‘‘، وأعادہ المؤلف فی عمل الیوم واللیلة 34 (84)، سنن ابی داود/فیہ 65 (169)، م (4/146، 151، 153) من مسند عقبة بن عامر، سنن الدارمی/الطہارة 43 (743) مطولاً (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|