صفة الوضوء ابواب: وضو کا طریقہ 84. بَابُ: مَسْحِ الأُذُنَيْنِ باب: کان کے مسح کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا، تو اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، پھر ایک ہی چلو سے کلی کی، اور ناک میں پانی ڈالا ۱؎، اور اپنا چہرہ دھویا، اور اپنے دونوں ہاتھ ایک ایک بار دھوئے، اور اپنے سر اور اپنے دونوں کانوں کا ایک بار مسح کیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوضوء 7 (140)، سنن ابی داود/الطہارة 52 (137) مطولاً، سنن الترمذی/الطہارة 28 (36) مختصرًا، سنن ابن ماجہ/الطہارة 43 (403) مختصرًا، 52 (439) مختصرًا، (تحفة الأشراف: 5978)، مسند احمد 1/268، 365، 703، سنن الدارمی/الطہارة 29 (723، 724) مختصرًا (نیز یہ حدیث مکرر ہے، ملاحظہ ہو: 102) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
|