صفة الوضوء ابواب: وضو کا طریقہ 114. بَابُ: الْوُضُوءِ مِنَ الْغَائِطِ باب: پاخانہ سے وضو ٹوٹنے کا بیان۔
صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی سفر میں ہوتے تو آپ حکم دیتے کہ ہم (موزوں کو) تین دن تک نہ اتاریں، إلاّ یہ کہ جنابت لاحق ہو جائے، ۱؎ لیکن پاخانہ، پیشاب اور نیند (تو ان کی وجہ سے نہ اتاریں)۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 126، (تحفة الأشراف: 4952) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اگر نہانے کی حاجت ہو تو موزے اتار کر نہائیں، باقی صورتوں میں اتارنے کی ضرورت نہیں۔ قال الشيخ الألباني: حسن
|