صفة الوضوء ابواب: وضو کا طریقہ 87. بَابُ: الْمَسْحِ عَلَى الْعِمَامَةِ مَعَ النَّاصِيَةِ باب: پیشانی کے ساتھ پگڑی پر مسح کرنے کا بیان۔
مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیشانی، پگڑی اور چمڑے کے موزوں پر مسح کیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الطہارة 23 (274)، سنن ابی داود/فیہ 59 (150، 151)، سنن الترمذی/فیہ 75 (100)، (تحفة الأشراف: 11494)، مسند احمد 4/255 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کسی سفر میں) لشکر سے پیچھے ہو گئے، تو میں بھی آپ کے ساتھ پیچھے ہو گیا، تو جب آپ قضائے حاجت سے فارغ ہوئے تو پوچھا: ”کیا تمہارے پاس پانی ہے؟“ تو میں لوٹے میں پانی لے کر آپ کے پاس آیا، تو آپ نے اپنی دونوں ہتھیلیاں دھوئیں اور اپنا چہرہ دھویا، پھر آپ اپنے دونوں بازؤوں کو کھولنے لگے تو جبہ کی آستین تنگ ہو گئی، تو آپ نے (ہاتھ کو اندر سے نکالنے کے بعد) اسے (آستین کو) اپنے دونوں کندھوں پر ڈال لیا، پھر اپنے دونوں بازو دھوئے، اور اپنی پیشانی، پگڑی اور موزوں پر مسح کیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الطہارة 23 (274)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 143 (1236)، (تحفة الأشراف: 11495)، موطا امام مالک/الطہارة 8 (42)، مسند احمد 4/248، 251، سنن الدارمی/الصلاة 81 (1375) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|