ذكر الفطرة ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ 13. بَابُ: قَصِّ الشَّارِبِ باب: مونچھ کترنا۔
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنی مونچھ کے بال نہ لے وہ ہم میں سے نہیں“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/ الأدب 16 (2761)، (تحفة الأشراف: 3660)، (مسند احمد 4/366، 368) یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے (5050) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ہماری روش پر چلنے والوں میں سے نہیں، یہ تعبیر تغلیظ و تشدید کے لیے ہے، اسلام سے خروج مراد نہیں اس لیے اس میں غفلت و سستی نہ کریں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
|