ذكر الفطرة ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ 57. بَابُ: وُضُوءِ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ جَمِيعًا باب: مردوں اور عورتوں کے ایک ساتھ وضو کرنے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مرد اور عورتیں ایک ساتھ (یعنی ایک ہی برتن سے) وضو کرتے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوضوء 43 (193)، سنن ابی داود/الطہارة 39 (79)، سنن ابن ماجہ/فیہ 36 (381)، (تحفة الأشراف: 8350)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/فیہ 3 (15)، مسند احمد 2/4، 103، 113، (یہ حدیث مکرر ہے، ملاحظہ ہو: 343) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے مراد میاں بیوی ہیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|