ذكر الفطرة ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ 11. بَابُ: نَتْفِ الإِبْطِ باب: بغل کے بال اکھیڑنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ چیزیں فطرت میں سے ہیں: ختنہ کرنا، زیر ناف کے بال مونڈنا، بغل کے بال اکھیڑنا، ناخن تراشنا، اور مونچھ کے بال لینا (یعنی کاٹنا)“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأدب 63 (5889)، 64 (5891)، الإستئذان 51 (6297)، صحیح مسلم/الطہارة 16 (257)، سنن ابی داود/الترجل 16 (4198)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 8 (292)، مسند احمد 2/239، (تحفة الأشراف: 13126) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|