ذكر الفطرة ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ 63. بَابُ: صَبِّ الْخَادِمِ الْمَاءَ عَلَى الرَّجُلِ لِلْوُضُوءِ باب: وضو کے لیے خادم کے پانی ڈالنے کا بیان۔
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے غزوہ تبوک میں جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، آپ پر پانی ڈالا، پھر آپ نے اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوضوء 35 (182)، 48 (203)، المغازي 81 (4421)، اللباس 11 (5799)، صحیح مسلم/الطہارة 22 (274)، الصلاة 22 (274)، سنن ابی داود/الطہارة 59 (149، 151)، سنن ابن ماجہ/فیہ 84 (545)، (تحفة الأشراف: 11514)، موطا امام مالک/فیہ 8 (41)، مسند احمد 4/249، 251، 254، 255، سنن الدارمی/الطہارة 41 (740)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 82، 124، 125 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|