ذكر الفطرة ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ 18. بَابُ: الْقَوْلِ عِنْدَ دُخُولِ الْخَلاَءِ باب: پاخانہ کی جگہ میں داخل ہونے کے وقت کون سی دعا پڑھے۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پاخانہ کی جگہ میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: «اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث» ”اے اللہ! میں ناپاک جنوں اور جنیوں (کے شر) سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الوضوء 9 (142)، الدعوات 15 (6322)، صحیح مسلم/حیض 32 (375)، سنن ابی داود/الطہارة 3 (4)، سنن الترمذی/فیہ 4 (5)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 9 (298)، (تحفة الأشراف: 997)، مسند احمد 3/101، 282، سنن الدارمی/الطہارة 10 (696) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|