ذكر الفطرة ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ 64. بَابُ: الْوُضُوءِ مَرَّةً مَرَّةً باب: اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھونے کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بارے میں نہ بتاؤں؟ پھر انہوں نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوضوء 22 (157)، سنن ابی داود/الطہارة 53 (138)، سنن الترمذی/فیہ 32 (42)، سنن ابن ماجہ/فیہ 45 (411)، (تحفة الأشراف: 5976)، مسند احمد 1/233، 332، 236، سنن الدارمی/الطہارة 29 (724) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|