ذكر الفطرة ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ 24. بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي الْبَوْلِ فِي الصَّحْرَاءِ قَائِمًا باب: صحرا (میدان) میں کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی رخصت۔
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے کوڑا خانہ پر آئے تو کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 18 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے کوڑا خانہ پر آئے تو کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 18 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے ایک کوڑا خانہ پر چل کر آئے تو آپ نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 18 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|