ذكر الفطرة ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ 12. بَابُ: حَلْقِ الْعَانَةِ باب: زیر ناف کے بال مونڈنا۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ناخن تراشنا، مونچھ کے بال لینا، اور زیر ناف کے بال مونڈنا فطری (پیدائشی) سنتیں ہیں“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس 63 (5888)، 64 (5890)، (تحفة الأشراف: 7654)، مسند احمد 2/118 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|