ذكر الفطرة ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ 32. بَابُ: كَرَاهِيَةِ الْبَوْلِ فِي الْمُسْتَحَمِّ باب: غسل خانے میں پیشاب کرنے کی ممانعت کا بیان۔
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنے غسل خانے میں پیشاب نہ کرے، کیونکہ زیادہ تر وسوسے اسی سے پیدا ہوتے ہیں“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطہارة 15 (27)، سنن الترمذی/فیہ 17 (21)، سنن ابن ماجہ/فیہ 12 (304)، (تحفة الأشراف: 9648)، مسند احمد 5/56 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله فإن عامة الوسواس منه
|