ذكر الفطرة ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ 49. بَابُ: الْوُضُوءِ بِمَاءِ الثَّلْجِ باب: برف کے پانی سے وضو کرنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: «اللہم اغسل خطاياى بماء الثلج والبرد ونق قلبي من الخطايا كما نقيت الثوب الأبيض من الدنس» ”اے اللہ! میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھو دے، اور میرے دل کو گناہوں سے اسی طرح پاک کر دے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل سے پاک کیا ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 16779)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الدعوات 39 (6368)، 44 (6375)، 46 (6377)، صحیح مسلم/الذکر 14 (589)، سنن الترمذی/الدعوات 77 (3495)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 3 (3838)، مسند احمد 6/57، 207، ویأتي عند المؤلف برقم: (334) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|