ذكر الفطرة ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ 56. بَابُ: سُؤْرِ الْحَائِضِ باب: حائضہ کے جوٹھے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں ہڈی نوچتی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا منہ اسی جگہ رکھتے جہاں میں رکھتی حالانکہ میں حائضہ ہوتی، اور میں برتن سے پانی پیتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا منہ اسی جگہ رکھتے جہاں میں رکھتی، حالانکہ میں حائضہ ہوتی۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحیض 3 (300)، سنن ابی داود/الطہارة 103 (259)، سنن ابن ماجہ/فیہ 125 (643)، (تحفة الأشراف: 16145)، مسند احمد 6/62، 64، 127، 192، 210، 214، (یہ حدیث مکرر ہے، ملاحظہ ہو: 280، 281، 342، 377، 380)، سنن الدارمی/الطہارة 108 (1101) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|