ذكر الفطرة ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ 35. بَابُ: النَّهْىِ عَنْ الاِسْتِطَابَةِ، بِالْعَظْمِ باب: ہڈی سے استنجاء کی ممانعت کا بیان۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ تم میں سے کوئی ہڈی یا گوبر سے استنجاء کرے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 9635)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الصلاة 33 (450) مطولاً، سنن الترمذی/الطہارة 14 (18) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: بعض روایتوں میں اس ممانعت کی علت یہ بتائی گئی ہے کہ یہ تمہارے بھائی جنوں کی خوراک ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|