مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ 1331. حَدِيثُ أُمِّ هِشَامٍ بِنْتِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
حضرت ام ہشام رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ہمارا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تنور ایک ہی تھا، میں نے سورۃ ق نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر ہی یاد کی، جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر جمعہ منبر پر پڑھا کرتے تھے۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، م: 873
حضرت ام ہشام رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے سورۃ ق نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر ہی یاد کی، جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز فجر میں پڑھا کرتے تھے۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف بهذه السياقة ، عبدالرحمن بن أبى الرجال صدوق ربما أخطأ، وقد خالف هنا الراوة عن يحيى بن سعيد الأنصاري فى متن الحديث
|