مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ 1328. حَدِيثُ أُمِّ شَرِيكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
حضرت ام شریک رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چھپکلی مارنے کا حکم دیا ہے۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 3307، م: 2237
حضرت ام شریک رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے ایک وقت ایسا ضرور آئے گا جب لوگ دجال سے بھاگ کر پہاڑوں میں چلے جائیں گے، حضرت ام شریک رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس دن عرب کے لوگ کہاں ہوں گے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ بہت تھوڑے ہوں گے۔“
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 2945
حضرت ام شریک رضی اللہ عنہا کے حوالے سے مروی ہے کہ وہ ان عورتوں میں سے تھیں جنہوں نے اپنے آپ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہبہ کر دیا تھا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
|