كتاب المناقب كتاب المناقب |
مشكوة المصابيح
كتاب المناقب كتاب المناقب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو ماموں کہنا
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، سعد رضی اللہ عنہ آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میرے ماموں ہیں، کوئی مجھے ان جیسا اپنا ماموں دکھائے۔ “ امام ترمذی ؒ نے فرمایا: سعد رضی اللہ عنہ بنو زہرہ قبیلے سے تھے، اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ محترمہ بھی بنو زہرہ قبیلے سے تھیں، اسی لیے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میرے ماموں ہیں۔ “ اور مصابیح میں ((فَلْیُرِنِیْ)) کے بجائے: ((فَلْیُکْرِمَنَّ)) کے الفاظ ہیں۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه الترمذي (3752 وقال: حسن) ٭ مجالد ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة عند الحاکم (3/ 491) وغيره.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.